بھارتی وزیردفاع کا سندھ سے متعلق بیان خطرناک ذہنیت کا عکاس ہے، پاکستان

بھارتی وزیردفاع کا سندھ سے متعلق بیان خطرناک ذہنیت کا عکاس ہے، پاکستان

پاکستان نے بھارتی وزیردفاع راج ناتھ سنگھ کے سندھ سے متعلق بیان کی شدید مذمت کی ہے۔

اسلام آباد: پاکستان کے دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر دفاع کا سندھ سے متعلق بیان خطرناک ذہنیت کا عکاس ہے۔

پاکستان نے بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے سندھ سے متعلق بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے بیانات توسیع پسندہندوتوا ذہنیت کو ظاہر کرتے ہیں، ہندوتواذہنیت عالمی قوانین، ریاستوں کی خودمختاری کے خلاف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ راج ناتھ سمیت ہندوستانی رہنما اشتعال انگیز بیان بازی سے گریزکریں، اس طرح کے اشتعال انگیز بیانات سے خطے کے امن واستحکام کو خطرہ ہے۔

دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہندوستان اقلیتی برادریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے پر توجہ دے، یواین قراردادوں، کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اقدامات کرے۔

پاکستان کی جانب سے مزید کہا گیا کہ بھارت کے ساتھ تنازعات کو عالمی قوانین کی بنیاد پر پرامن حل کرنے اور اپنی سلامتی، آزادی اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔

مزید پڑھیں؛ بھارتی وزیردفاع اپنی اوقات بھول گئے

Related posts

رجب بٹ کو سلمان خان کی نقل کرنا مہنگا پڑ گیا

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں اتارچڑھاؤ، 100 انڈی کس 660 پوائنٹس گرگیا

مائیکل جیکسن کی زندگی پر مبنی فلم کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی