سیکیورٹی فورسز کا بنوں میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 8 دہشت گرد جہنم واصل
سیکیورٹی فورسز کا بنوں میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 8 دہشت گرد جہنم واصل
سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بنوں میں مشترکہ انٹیلیجنس بیسڈ اپریشن کے دوران 8 دہشت گردوں کا جہنم واصل کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خفیہ اطلاعات پر بنوں میں کارروائی کی جس میں خارجیوں کو ٹھکانوں کو موثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز اور خارجی دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں بھارتی پراکسی فتنہ خوارج کے 8 دہشت گرد جہنم واصل ہوگئے۔
