امید ہے ظہران ممدانی نیویارک کیلئے بہترین کام کریں گے، صدرٹرمپ
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ظہران ممدانی کومیئرمنتخب ہونے پرمبارکباد پیش کرتاہوں
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ظہران ممدانی کومیئرمنتخب ہونے پرمبارکباد پیش کرتاہوں، امید ہےظہران ممدانی نیویارک کے لیے بہترین کام کریں گے۔
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ سے نومنتخب میئرنیویارک ظہران ممدانی کی ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے کہا کہ ہم میئرظہران ممدانی کی ہرطرح سےمدد کریں گے۔
صدرٹرمپ نے کہا کہ ظہران ممدانی سے متعلق رائے تبدیل ہوئی ہے، وقت کےساتھ چیزیں تبدیل ہوتی رہتی ہیں، مجھے یقین ہے کہ نیویارک کےمیئرکی کارکردگی بہتررہےگی۔
ان کا کہنا تھا کہ میرے ووٹرزنے بھی میئر کے الیکشن میں ممدانی کوووٹ دیے ہیں، ہم نے8 امن ڈیل کرائی ہیں، بھارت اورپاکستان کی امن ڈیل بھی شامل ہے، یوکرینی صدرکوہماراامن منصوبہ تسلیم کرناہوگا۔
امریکی صدرنے یہ بھی کہا کہ ہم دونوں نیویارک میں جرائم کاخاتمہ چاہتےہیں، ممدانی نیتن یاہوکوگرفتارکریں گےیا نہیں،اس بارے میں بات نہیں ہوئی، میراخیال ہے کہ ممدانی کچھ قدامت پسند لوگوں کوحیران کردیں گے، ملاقات کے بعد میں اب نیویارک میں رہناپسند کروں گا۔
دوسری جانب نومنتخب میئرنیویارک ظہران ممدانی نے کہا کہ امریکی صدرکا شکریہ اداکرتاہوں، ملاقات مثبت رہی، ٹرمپ کےساتھ مل کرنیویارک کی ترقی کے لیے کام کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ صدرٹرمپ سےنیویارک کےمسائل خاص طور پر مہنگائی کم کرنے پر بات ہوئی ہے۔
ظہران ممدانی نے مزید کہا کہ ٹرمپ سےملاقات میں اختلافات کی بجائےمشترکہ مفادات پربات ہوئی، ملاقات میں ہم نےگفتگو کی کہ نیویارک کی شہریوں کی زندگی کیسے بہترکی جائے، جبکہ نیویارک میں جرائم کےخاتمے کے لیے مشترکہ کوششیں کریں گے۔
