پی آئی اے کا ایک اور فضائی میزبان کینیڈا میں لاپتہ ہو گیا

پی آئی اے کا ایک اور فضائی میزبان کینیڈا میں لاپتہ ہو گیا

واپسی کی ڈیوٹی سے چند گھنٹے قبل رابطہ کرنے پر انہوں نے طبیعت ناساز ہونے کا بتایا

قومی ایئرلائن کے سینیئر فلائٹ اسٹیورڈ آصف نجم 19 نومبر کو ٹورنٹو سے لاہور واپس آنے والی پرواز پی کے۔798 پر ڈیوٹی جوائن نہیں کر سکے اور کینیڈا میں پراسرار طور پر لاپتہ ہو گئے۔

پی آئی اے ترجمان کے مطابق آصف نجم 16 نومبر کو لاہور سے ٹورنٹو پرواز کے عملے کے ہمراہ کینیڈا پہنچے تھے۔

19 نومبر کو واپسی کی ڈیوٹی سے چند گھنٹے قبل رابطہ کرنے پر انہوں نے طبیعت ناساز ہونے کا بتایا، لیکن ہوٹل سے چیک آؤٹ کرنے کے بعد وہ غائب ہو گئے اور نہ ہی پرواز پر رپورٹ کیا۔

ایئرلائن انتظامیہ نے فوری طور پر ٹورنٹو پولیس کو آگاہ کر دیا ہے اور معاملے کی مکمل تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ اگر غیر قانونی طور پر غائب ہونے کا ثبوت ملا تو ملازم کے خلاف فوری محکمانہ کارروائی کی جائے گی جس میں ملازمت سے برطرفی اور قانونی چارہ جوئی بھی شامل ہو سکتی ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال یہ پی آئی اے عملے کا کینیڈا میں لاپتہ ہونے کا دوسرا واقعہ ہے۔ اس سے قبل بھی کئی کیسز میں عملے کے ارکان واپسی کی پرواز پر نہ آئے اور پناہ کی درخواست دے دی۔

Related posts

اسلام آباد میں پہلی انڈسٹریل ایکسپو 2026 کا کامیاب اختتام

بلوچستان دہشت گرد حملے عالمی امن کے لیے خطرہ، اقوامِ متحدہ کا دوٹوک اعلان

پاکستان اور آئرلینڈ کا وارم اپ میچ بارش کے باعث منسوخ