پاکستان کا مستقبل نوجوان ہاتھوں میں مگر نظام گھٹنوں پر، آئی ایم ایف کا انکشاف – بول نیوز

پاکستان کا مستقبل نوجوان ہاتھوں میں مگر نظام گھٹنوں پر، آئی ایم ایف کا انکشاف

ملک کا سیاسی و سماجی ڈھانچہ تیزی سے تبدیل ہو رہا ہے، آئی ایم ایف رپورٹ

آئی ایم ایف کی پاکستان میں گورننس سے متعلق تازہ رپورٹ نے ملک کی آبادی، سیاسی رویّوں اور حکومتی ڈلیوری کے حوالے سے اہم اور غیر معمولی حقائق بے نقاب کر دیے ہیں۔

 رپورٹ کے مطابق پاکستان کی آبادی کا 60 فیصد حصہ 30 سال سے کم عمر نوجوانوں پر مشتمل ہے، جس سے ملک کا سیاسی و سماجی ڈھانچہ تیزی سے تبدیل ہو رہا ہے۔

آبادی شہروں کی طرف منتقل، شہری دباؤ میں اضافہ

آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں آبادی کا بڑا حصہ تیزی سے شہری علاقوں کی طرف منتقل ہو رہا ہے، جس کے نتیجے میں بڑے شہروں پر سروس ڈیلیوری کا دباؤ بڑھ گیا ہے۔

 رپورٹ کے مطابق اب لوگ زیادہ باریکی سے دیکھ رہے ہیں کہ حکومتی خدمات کیسے، کہاں اور کس کو فراہم کی جا رہی ہیں۔

نوجوان زیادہ سیاسی، زیادہ بے اعتماد

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سوشل میڈیا کے بے تحاشہ استعمال نے نوجوانوں کو پہلے سے کہیں زیادہ سیاسی طور پر فعال بنا دیا ہے۔ تاہم نوجوان نسل حکومت، اداروں اور سیاسی طبقات پر شک زیادہ، اعتماد کم رکھتی ہے۔

آئی ایم ایف کے مطابق نوجوانوں میں ووٹ ڈالنے کی دلچسپی بڑھ رہی ہے، جو مستقبل کی سیاست کے توازن کو بڑی تبدیلی سے دوچار کر سکتی ہے۔

کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس، عوامی توقعات آسمان پر

رپورٹ کے مطابق ملک میں عوامی توقعات تیزی سے بڑھ رہی ہیں جبکہ کرپشن برداشت کرنے کا رجحان کم ہوتا جا رہا ہے۔ سیاست دان بھی تسلیم کرتے ہیں کہ کرپشن کم کیے بغیر بہتر سروس ڈیلیوری ممکن نہیں۔

نئی آبادیاتی حقیقت، پرانے نظام پر سوال

آئی ایم ایف نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان کی تیزی سے بدلتی آبادیاتی ساخت انتظامی ڈھانچے، سروس ڈیلیوری، شہری سہولیات اور حکومتی کارکردگی کے لیے بڑا چیلنج بن چکی ہے۔

 نئی نسل زیادہ باشعور، زیادہ فعال اور زیادہ متوقع ہے— اور یہ سب مل کر حکومتی اداروں پر سخت دباؤ ڈال رہے ہیں۔

Related posts

متحدہ عرب امارات کے صدر نے عراق کے کردستان خطے کے وزیر اعظم سے ملاقات کی

مذاکرات کے لیے تیار مگر میزائل پروگرام ہماری ریڈ لائن ہے، ایران

محمد بن راشد نے DIFC عدالتوں کے تین نئے ججوں میں قسم کھائی ہے