شہرقائد میں دھند کا راج، موسم آج گرم رہنے کا امکان
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کی راتیں خنک اور دن میں بدستور گرمی برقرار ہے، جبکہ آج مطلع صاف موسم گرم رہے گا
شہر قائد میں آج صبح سے ہی دھند چھائی ہوئی ہے، حد نگاہ 5 کلو میٹر تک محدود ہوگئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کی راتیں خنک اور دن میں بدستور گرمی برقرار ہے، جبکہ آج مطلع صاف، موسم گرم رہے گا۔
شہر قائد میں آج کم سے کم درجہ حرارت 16ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 89 فیصد ہے۔
کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہرقائد میں اس وقت مشرقی سمت سے 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے، جبکہ شہر میں سردی میں اضافہ 22 نومبر کے بعد ہونا شروع ہوگا، تاہم آئندہ ہفتے تک شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔
