بلال عباس نے جعلی سوشل اکاؤنٹ سے مداحوں خبردار کردیا
اداکار نے بتایا کہ ایک تصدیق شدہ فیس بک پیج ان کا نہیں بلکہ جعلی اکاؤنٹ ہے۔
شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار بلال عباس خان نے اپنے نام سے منسوب جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے حوالے سے مداحوں اور فالوورز کو خبردار کردیا ہے۔
انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے اداکار نے بتایا کہ ایک تصدیق شدہ فیس بک پیج ان کا نہیں بلکہ جعلی اکاؤنٹ ہے۔
انہوں نے مداحوں کو بتایا کہ مذکورہ جعل ساز مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ آواز اور ایڈیٹڈ فوٹوز کا استعمال کر رہا ہے تاکہ لوگوں کو گمراہ کیا جا سکے۔
بلال عباس خان نے واضح کیا کہ وہ فیس بک پر نہیں ہیں اور نہ ہی ان کے پاس فیس بک ایپ موجود ہے۔
اداکار نے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ اس جعلی اکاؤنٹ کو رپورٹ اور بلاک کریں اور اس یا اس جیسے کسی بھی فیس بک پیج پر یقین نہ کریں۔
مزید پڑھیں: اداکار بلال عباس کے والد نے بیٹے کی سب سے بڑی خوبی بتا کر مداحوں کے دل جیت لیے
