سہ ملکی سیریز کیلئے زمبابوے کی ٹیم پہنچ گئی – بول نیوز

سہ ملکی سیریز کیلئے زمبابوے کی ٹیم پہنچ گئی

زمبابوے ٹیم آج مکمل آرام کرے گی، سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان، سری لنکا، زمبابوے کی ٹیمیں حصہ لیں گے

سہ ملکی سیریز میں شرکت کےلیے زمبابوے ٹیم گزشتہ شب اسلام آباد پہنچ گئی۔

زمبابوے کی ٹیم غیر ملکی پرواز سے اسلام آباد پہنچی، پاکستان آمد پر سری لنکا کے بعد زمبابوےکرکٹ ٹیم کوبھی اسٹیٹ گیسٹ کادرجہ دے دیا گیا ہے۔

زمبابوے ٹیم آج مکمل آرام کرے گی، سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان، سری لنکا، زمبابوے کی ٹیمیں حصہ لیں گے، جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل 29  نومبر کو کھیلاجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پی سی بی نے ون ڈے سیریز اور سہ ملکی ٹورنامنٹ کا نظرثانی شدہ شیڈول جاری کردیا

واضح رہے کہ سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز 18 نومبر سےشروع ہوگا، جس میں تمام میچز کا آغاز شام چھ بجے ہوگا، ہر ٹیم چار، چار میچز کھیلے گی، جبکہ فائنل 29 نومبر کو ہوگا، ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تمام میچز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

Related posts

متحدہ عرب امارات کے صدر، VPs نے ڈنمارک کے وزیر اعظم کو دوبارہ انتخاب پر مبارکباد دی۔

EAD: ابوظہبی موسمیاتی موافقت کو بڑھانے، قدرتی وسائل کی حفاظت کے لیے جدید حل تیار کرتا رہتا ہے

UAE نے 2025 میں مضبوط AML/CFT/CPF کارکردگی ریکارڈ کی۔