سعودی ولی عہد اور صدر ٹرمپ کی ملاقات آج ہوگی – بول نیوز

سعودی ولی عہد اور صدر ٹرمپ کی ملاقات آج ہوگی

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان امریکہ کے دورے پر آج واشنگٹن پہنچیں گے

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان امریکہ کے دورے پر آج واشنگٹن پہنچیں گے، جہاں وہ امریکی صدر ڈونل ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کریں گے۔ 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملاقات میں محمد بن سلمان اور ٹرمپ  کے درمیان اقتصادی اور دفاعی معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں۔

 اس دورے کا مقصد تیل اور سکیورٹی پر طویل المدتی تعاون کو مزید مضبوط کرنا ہے جبکہ تجارت، ٹیکنالوجی اور ممکنہ طور پر سول نیوکلیئر پروگرام میں شراکت داری کو بڑھانا بھی ایجنڈے کا حصہ ہے ۔تقریباً سات سال بعد دنیا کی سب سے بڑی معیشت اور دنیا کا سب سے بڑا تیل پیدا کرنے والا ملک تعلقات کو آگے بڑھانے کے خواہاں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کا برطانوی نشریاتی ادارے پر 5 ارب ڈالرز تک کا مقدمہ دائر کرنے کا اعلان

قبل ازیں امریکی صدر نے وائٹ ہاوس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سعودی عرب کو ایف 35 لڑاکا طیارے فروخت کریں گے۔

Related posts

آخری وسل کے بعد کی کہانی

سنیتا مارشل نے متنازع پوڈ کاسٹ سے متعلق خاموشی توڑ دی

ایمان فاطمہ سے صلح کی خبروں پر رجب بٹ کا بڑا بیان سامنے آگیا