اسلام آباد، تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی شاندار رونمائی کر دی گئی – بول نیوز

اسلام آباد، تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی شاندار رونمائی کر دی گئی

سیریز کا پہلا میچ کل شام 6 بجے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا

تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آغاز سے پہلے ٹورنامنٹ کی ٹرافی کی باقاعدہ رونمائی اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں شاندار انداز میں کی گئی۔

 پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کے کپتانوں نے ٹرافی کے ساتھ فوٹو شوٹ میں حصہ لیا جس سے ایونٹ کی سرگرمیوں کا باضابطہ آغاز ہوگیا۔

سیریز کے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں جبکہ راولپنڈی میں سیکیورٹی، اسٹیڈیم مینجمنٹ اور ٹریفک پلان کو بھی حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

تین ملکی سپر سیریز کا پہلا میچ کل شام 6 بجے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جہاں شائقین کرکٹ جوش و خروش سے بھرپور مقابلہ دیکھنے کے منتظر ہیں۔

Related posts

دبئی پولیس نے دبئی اوپن چیمپئن شپ میں 1,100 سے زیادہ تیراکوں کے لیے کھیلوں کی آگاہی مہم کا آغاز کیا

فرجان دبئی نے دبئی بھر کے کارکنوں میں 20 لاکھ کولڈ ڈرنکس تقسیم کرنے کے لیے تیسری الفریج فریج مہم کا آغاز کیا

دبئی سمر سرپرائزز: شہر بھر کے مالز میں زبردست دبئی سمر سیل پہنچتے ہی خریداری کریں، بچائیں اور جیتیں