معروف کامیڈین طارق ٹیڈی کو مداحوں سے بچھڑے 3 برس بیت گئے – بول نیوز

معروف کامیڈین طارق ٹیڈی کو مداحوں سے بچھڑے 3 برس بیت گئے

اداکار طارق ٹیڈی جگر اور سانس کی بیماری کے باعث 19 نومبر 2022 کو خالق حقیقی سے جا ملے۔

اسٹیج کے معروف اداکار اور کامیڈین طارق ٹیڈی کو مداحوں سے بچھڑے 3 برس بیت گئے ہیں۔

معروف اداکار طارق ٹیڈی فیصل آباد میں 1976 میں پیدا ہوئے اور انہوں نے کم عمری میں ہی اپنے آبائی شہر سے اسٹیج اداکاری کا آغاز کیا، تاہم فیصل آباد میں اپنے جوہر دکھانے کے بعد وہ لاہور منتقل ہوگئے۔

انہوں نے درجنوں مزاحیہ تھیٹر ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور ایک درجن سے زائد پنجابی فلموں سمیت چند اردو فلموں میں بھی اداکاری کی۔

اس کے علاوہ طارق ٹیڈی نے ٹیلی ویژن اور ریڈیو کے ڈراموں میں بھی اداکاری کی۔

اداکار طارق ٹیڈی جگر اور سانس کی بیماری کے باعث 19 نومبر 2022 کو خالق حقیقی سے جا ملے۔

Related posts

دبئی فیوچر سلوشنز پروگرام متحدہ عرب امارات کی توسیع میں عالمی یونیورسٹی اسٹارٹ اپس کو آگے بڑھاتا ہے۔

ایران شکست مان لے تو بھی اسے فاتح کہیں گے، ٹرمپ امریکی میڈیا پر برس پڑے

ترکیہ میں فائرنگ؛ 4 افراد جاں بحق اور 8 زخمی