تابش ہاشمی نے اپنے دوسرے نام سے پردہ اٹھادیا – بول نیوز

تابش ہاشمی نے اپنے دوسرے نام سے پردہ اٹھادیا

کامیڈین تابش ہاشمی نے بتایا کہ میرا اصل نام ’تابش احمد ہاشمی‘ ہے۔

معروف میزبان اور اسٹینڈ اَپ کامیڈین تابش ہاشمی نے اپنے نام سے متعلق ایک دلچسپ انکشاف کیا ہے، جس نے مداحوں کو حیران کر دیا۔

حال ہی میں تابش ہاشمی نے ایک دلچسپ اور مزاحیہ انکشاف کیا کہ میرے گھر میں دو نام رکھنے کی روایت ہے، بالکل اسی طرح جیسے میرے والد اور تایا کے بھی 2،2 نام ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ میرا اصل نام ’تابش احمد ہاشمی‘ ہے، یہی نام شناختی کارڈ پر درج ہے اور گھر والے بھی اسی نام سے پکارتے ہیں۔

کامیڈین تابش ہاشمی نے پہلی مرتبہ اپنے دوسرے ابتدائی نام سے بھی پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا کہ پیدائش کے وقت میرا نام دراصل ’فخرالسلام ہاشمی‘ رکھا گیا تھا۔

تابش ہاشمی نے ہنستے ہوئے کہا کہ گھر والوں نے بعد میں سوچا کہ نہ اسلام کو اس پر فخر ہو نہ ہمیں، اس لیے میرا نام بدل کر تابش احمد ہاشمی رکھ دیا گیا۔

تاہم، میزبان کے اس مزاحیہ انکشاف کو سوشل میڈیا پر کافی پسند کیا جا رہا ہے۔

Related posts

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں اتارچڑھاؤ، 100 انڈی کس 660 پوائنٹس گرگیا

مائیکل جیکسن کی زندگی پر مبنی فلم کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں اتارچڑھاؤ، 100 انڈی کس 660 پوائنٹس گرگیا