وزیراعظم کی آزاد جموں و کشمیر کے نو منتحب وزیراعظم سے ٹیلیفون پر رابطہ
شہباز شریف نے وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل راٹھور کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آزاد جموں و کشمیر کے نو منتحب وزیراعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا، جس میں انہیں وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر منتخب ہونے پردلی مبارکباد دی۔
شہباز شریف نے وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل راٹھور کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر کے لوگوں کی ترقی وخوشحالی وفاقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نامزد وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل راٹھور نے وزارت سے استعفیٰ دے دیا
شہباز شریف نے مزید کہا کہ آزاد جموں و کشمیر کی عوام کی فلاح و بہبود، معاشی ترقی و خوشحالی اور امن و سلامتی کے لیےآزاد جموں و کشمیر حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں، آزاد جموں و کشمیر کی حکومت کے لیے وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔