وفاقی آئینی عدالت کے مزید 2 ججز نے حلف اٹھا لیا – بول نیوز

وفاقی آئینی عدالت کے مزید 2 ججز نے حلف اٹھا لیا

چیف جسٹس امین الدین خان نے وفاقی آئینی عدالت کے لیے 3 بینچ تشکیل دے دیئے ہیں۔

اسلام آباد: وفاقی آئینی عدالت کے مزید 2 ججز جسٹس روزی خان اور جسٹس ارشد حسین شاہ نے حلف اٹھا لیا ہے۔

حلف برداری کی تقریب اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوئی، جس میں وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان نے نئے ججز سے حلف لیا۔

حلف برداری میں وفاقی عدالت جج، آئینی عدالت ججز، لاء افسران و عدالتی اسٹاف، وفاقی آئینی عدالت کے جسٹس حسن رضوی، جسٹس عامر فاروق، جسٹس علی باقی نجفی، جسٹس کے کے آغا شریک ہوئے۔

اس کے علاوہ اسلام اباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس ارباب طاہر، جسٹس خادم حسین سومرو، جسٹس انعام امین منہاس، جسٹس آصف اور جسٹس اعظم خان بھی تقریب میں شریک تھے۔

وفاقی آئینی عدالت کے لیے 3 بینچ تشکیل

دوسری جانب چیف جسٹس امین الدین خان نے وفاقی آئینی عدالت کے لیے 3 بینچ تشکیل دے دیئے ہیں، تاہم بینچ 1 میں چیف جسٹس امین الدین خان، جسٹس علی باقی نجفی اور جسٹس ارشد حسین شاہ شامل ہیں۔

وفاقی آئینی عدالت کے بینچ 2 میں جسٹس حسن رضوی اور جسٹس کے کے آغا شامل ہیں جبکہ بینچ 3 میں جسٹس عامر فاروق اور جسٹس روزی خان شامل ہیں۔

Related posts

لطیفہ بنٹ محمد مستقبل کے فٹ مہر کے ساتھ تین سرکاری منصوبوں کا اعزاز دیتا ہے

متحدہ عرب امارات اور ایکواڈور کے صدور دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کرتے ہیں

متحدہ عرب امارات کے صدر نے عراق کے کردستان خطے کے وزیر اعظم سے ملاقات کی