تیسرا ون ڈے، سری لنکا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری – بول نیوز

تیسرا ون ڈے، سری لنکا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

پاکستان نے اس سیریز میں پہلے ہی 2-0 کی برتری حاصل کر رکھی ہے

پاکستان نے سری لنکا کے خلاف تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں ٹاس جیت کر بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سری لنکا نے ابتدائی 19 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 95 رنز بنائے ہیں۔

 ان میں نسانکا 24 اور کمل مشارا 29 رنز بنا کر پویلین واپس گئے ہیں۔ اس وقت کوشال مینڈس 25 اور سماراوکرما 8 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔

پاکستان ٹیم میں چار تبدیلیاں کی گئی ہیں، جن میں سب سے اہم تبدیلی کپتان شاہین شاہ آفریدی کی واپسی ہے، جو صحتیاب ہونے کے بعد ٹیم کا حصہ بنے ہیں۔

سری لنکن کپتان چارتھ اسالنکا طبیعت کی ناسازی کی وجہ سے اس میچ کے لیے ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔

 اس کے علاوہ، پاکستان نے اس سیریز میں پہلے ہی 2-0 کی برتری حاصل کر رکھی ہے۔

Related posts

بھارت بنگلادیش سرحد پر مودی کا بڑا ظلم، مغربی بنگال کے مہاجرین پر قیامت ٹوٹ پڑی

امریکا نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی مکمل ہونے کا اعلان کردیا

امریکی حملوں کے بعد ایران کا بھرپور جواب؛ امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ