حیدرآباد میں پٹاخوں کی فیکٹری میں دھماکوں سے4 افرادجاں بحق، 7 زخمی

حیدرآباد میں پٹاخوں کی فیکٹری  میں دھماکوں سے4 افرادجاں بحق، 7 زخمی ہوگئے۔ افسوسناک واقعہ لطیف آباد میں پیش آیا۔  

رپورٹ کے مطابق خوفناک دھماکے حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد کے لغاری گوٹھ میں آتشبازی کے کارخانے میں ہوئے۔

دھماکے سے کارخانہ مکمل تباہ ہوگیا۔ خوفناک آگ بھڑک اٹھی ۔  دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی ۔ شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔

دھماکے کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے حیدرآباد فیکٹری دھماکے کا نوٹس لیا۔ انہوں نے زخمی مزدوروں کو فوری اور بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت دی۔

ترجمان  وزیر اعلیٰ کے مطابق مراد علی شاہ نے  واقعے کی فوری رپورٹ طلب کرلی۔کمشنر و ڈی سی حیدرآباد سے فوری حقائق نامہ طلب کرتے ہوئے فیکٹری میں حفاظتی انتظامات کا مکمل آڈٹ کرنے کا حکم دیا۔

Related posts

یو اے ای ورلڈ ہیپی نیس انڈیکس میں پہلا عرب، عالمی سطح پر 21 ویں نمبر پر ہے۔

خلیج میں بڑھتی کشیدگی سے بھارتی معیشت پر دباؤ بڑھنے لگا

گزشتہ روز تاریخی کمی کے بعد سونا آج پھر مہنگا