بلومبرگ کا پاکستان کی معیشت اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی کا اعلان

عالمی جریدہ بلومبرگ نے پاکستان کی معیشت اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی کا اعلان کر دیا ہے۔

پاکستان میں وسیع پیمانے پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوگیا ہے جس کے پیش نظر اقتصادی استحکام کے سنہری دور کا آغاز ہورہا ہے۔

عالمی جریدہ بلومبرگ کے مطابق پاکستان کے ڈالر بانڈز کی قدر میں اضافہ جاری رہنے کا امکان ہے جبکہ رواں سال 24.5 فیصد منافع کے ساتھ ایشیا میں سرفہرست ہے۔

بلومبرگ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ پاکستان پچھلے دو سال کی بانسبت اب عالمی قرض مارکیٹ میں واپسی کے لیے تیار ہے، ایس اینڈ پی گلوبل اور فچ ریٹنگز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ اپ گریڈ کی، جس سے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو تقویت ملی۔

عالمی جریدہ بلومبرگ نے مزید کہا کہ پاکستان کا رواں سال یوآن بانڈز اور 2026 میں یورو بانڈ مارکیٹ میں واپسی کا منصوبہ بھی تیار ہے، پاکستانی ڈالر بانڈز کی عالمی مارکیٹ میں واپسی نے سرمایہ کاروں کا اعتماد دوگنا کر دیا۔

عالمی معاشی ماہرین کے مطابق اگلے 6 سے 12 ماہ میں عالمی ریٹنگ میں بہتری اور عالمی مارکیٹ تک رسائی پاکستان کی معاشی بحالی کے محرکات میں شامل ہیں، حکومت کی مؤثر معاشی اصلاحات اور کاوشوں سے عالمی سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد بحال ہونا قابل ستائش ہے۔

حکومت نے معاشی استحکام میں بہتری کا محرک مالیاتی انتظام اور اصلاحات کی رفتار کو قرار دیا، تاہم عالمی مالیاتی پلیٹ فارم پر پاکستانی معیشت کے مثبت اشاریے اقتصادی استحکام کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

Related posts

اعصام الحق نے عالمی ٹائٹل اپنے نام کرلیا

رجب بٹ کی دوسری شادی سسٹرولوجی خاندان میں ہوگی؟ ماہر نجوم کی نئی پیشگوئی

فخر زمان لسٹ اے میں زیادہ سنچریاں بنانے والے کھلاڑیوں کی ٹاپ 5 فہرست میں شامل