ایران خشک سالی کے دہانے پر، تہران شہر خالی کرنے کی نوبت آگئی

موسمیاتی تبدیلیوں نے ایران پر شدید منفی اثرات مرتب  کئے ہیں، بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے تہران شہر کو خالی کرنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

ایرانی ٹی وی پر خطاب کرتے ہوئے صدر مسعود پزشکیان نےکہا کہ آنے والے دنوں میں بارش نہ ہوئی تو تہران میں پانی کی شدید قلت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ نومبر کے آخر  یا دسمبر کے شروع میں تہران میں پانی کی راشننگ شروع کریں گے اور راشننگ کے دوران بھی بارش نہ ہوئی تو تہران خالی کرانا پڑسکتا ہے۔

ایرانی حکام کے مطابق تہران کے مرکزی ذخائر میں صرف 2 ہفتوں کا پانی باقی ہے اور لوگوں اس حوالے سے آگاہ کیا گیا ہے۔

حکام نے بتایا کہ اس سال ایران میں بارش میں 40 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، ایران کے کئی صوبوں میں 50 سے 80 فیصد پانی کی کمی کا سامنا ہے اور ملک کے دیگر کئی علاقے بھی خشک سالی کا سامنا کررہے ہیں۔

Related posts

بغیر میسی کے انٹر میلان کی ٹیم کو مونٹیری کے ہاتھوں شکست کا سامنا

پیٹرول اور ڈیزل کی اصل قیمت اور عوام سے وصول رقم میں بڑا فرق سامنے آ گیا

فٹبال کی تین بڑی تنظیموں کا فیفا سربراہ سے استعفے کا مطالبہ