پی سی بی نے ون ڈے سیریز اور سہ ملکی ٹورنامنٹ کا نظرثانی شدہ شیڈول جاری کردیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ون ڈے سیریز اور سہ ملکی ٹورنامنٹ کا نظرثانی شدہ شیڈول جاری کردیا۔

ون ڈے سیریز پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلی جائے گی جبکہ سہ ملکی ٹورنامنٹ میں پاکستان، سری لنکااور زمبابوے کی  ٹیمیں شامل ہیں۔

پی سی بی کے مطابق ون ڈے سیریز دوسرا اور تیسرا میچ راولپنڈی  میں ہوگا، جبکہ سہ ملکی ٹورنامنٹ مکمل طور پر راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلاجائےگا۔

یہ بھی پڑھیں: پی سی بی کا 2025-26 سیزن کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان

پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز کے شیڈول میں معمولی تبدیلی کی گئی ہے، پی سی بی کے مطابق دوسرا ون ڈے 14، اور تیسرا 16  نومبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، اس طرح 13 نومبر کے ٹکٹ 14 نومبر، اور 15 نومبر کے ٹکٹ 16 نومبر کو قابل استعمال ہوں گے، شیڈول کی تبدیلی پر پاکستان کرکٹ بورڈنےشائقین کرکٹ کےتعاون کوسراہا۔

دوسری جانب سہ ملکی ٹورنامنٹ 18 نومبر سےشروع ہوگا، تمام میچز کا آغاز شام چھ بجے ہوگا، ہر ٹیم چار، چار میچز کھیلے گی، جبکہ فائنل 29 نومبر کو شیڈول کیا گیا ہے، واضح رہے کہ سہ ملکی ٹورنامنٹ مکمل طور پر راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلاجائےگا۔

شیڈول پرنظرثانی سری لنکن اورزمبابوے کرکٹ بورڈزکی مشاورت سےکی گئی ہے۔

Related posts

IAEA بارکہ پلانٹ کی صورتحال کی نگرانی کر رہا ہے، ضرورت پڑنے پر مدد کے لیے تیار ہے۔

الیکٹرانک آلات کی ڈیجیٹل صفائی سائبر سیکیورٹی کو بڑھاتی ہے، خطرات کو کم کرتی ہے۔

متحدہ عرب امارات کا موسم: آج دبئی اور ابوظہبی میں موسم گرما کے آسمان صاف ہیں۔