سندھ بھر میں دفعہ 144 نافذ، ہر قسم کے اجتماعات، جلسے، جلوسوں اور احتجاج پر پابندی

سندھ بھر میں دفعہ 144 نافذ،  ہر قسم کے اجتماعات، جلسے، جلوسوں اور احتجاج پر پابندی لگا دی گئی۔

 محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیاگیا، خلاف ورزی پر سخت  کارروائی کا حکم دیا گیاہے۔

دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تعزیراتِ پاکستان (PPC) کے 188 کے تحت مقدمات درج ہوں گے۔

نوٹیفکیشن تمام کمشنرز، ڈی آئی جیز، ایس ایس پیز، اور ڈپٹی کمشنرز کو ارسال کر دیا گیاہے ۔

وزارت داخلہ، چیف سیکریٹری سندھ، وزیر اعلیٰ و گورنر سندھ کے پرنسپل سیکریٹریز کو بھی کاپیاں ارسال کی گئی ہیں ۔

 ڈی جی رینجرز سندھ کو بھی ضروری کارروائی کے لیے نوٹیفکیشن ارسال کیا گیاہے ۔  دفعہ 144 کے تحت پابندی فوری طور پر نافذ، ایک ماہ کے لیے مؤثر ہوگی۔

محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق صوبے میں بڑھتی ہوئی سیاسی سرگرمیوں اور احتجاجوں کے پیشِ نظر فیصلہ کیا گیا۔امن و امان برقرار رکھنے کے لیے اقدام ناگزیر تھا۔

Related posts

متحدہ عرب امارات کا موسم: دبئی آج 41 ڈگری سینٹی گریڈ کا تجربہ کرے گا، کیونکہ ہفتے کے آخر میں ساحل سمندر کے موافق حالات لاتے ہیں

دبئی پولیس نے دن کے وقت سیفٹی پرسیپشن انڈیکس پر 99.9% کے اسکور کے ساتھ عوامی تحفظ کی نئی تعریف کی

DCT ابوظہبی نے امارات بھر میں سمر کیمپوں کے ساتھ منفرد تجربات سے پردہ اٹھایا