امریکی حکومت کے شٹ ڈاؤن کے باعث فضائی سفر مفلوج، ہزاروں پروازیں منسوخ

 امریکہ میں جاری حکومتی شٹ ڈاؤن کے باعث اتوار کے روز فضائی سفر شدید متاثر ہوا جو اب تک کا سب سے بڑا خلل قرار دیا جا رہا ہے۔

فلائٹ ٹریکنگ ویب سائٹ فلائٹ اویئر کے مطابق ایک ہی دن میں 2,800 سے زائد پروازیں منسوخ اور 10,000 سے زیادہ تاخیر کا شکار ہوئیں۔

سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ہوائی اڈوں میں نیویارک، شکاگو اور اٹلانٹا شامل ہیں، جہاں اٹلانٹا کے مرکزی ایئرپورٹ پر 200 سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

ایئرلائنز کی نمائندہ تنظیم ایئرلائنز فار امریکہ  کے مطابق اکتوبر کے آغاز سے اب تک 40 لاکھ سے زائد مسافر متاثر ہو چکے ہیں۔

امریکی وزیرِ ٹرانسپورٹ شان پی۔ ڈفی  نے اتوار کو خبردار کیا کہ اگر حکومتی شٹ ڈاؤن جاری رہا تو صورتحال مزید خراب ہوگی اور تعطیلات کے موسم میں لاکھوں امریکی گھر واپس نہیں پہنچ سکیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایئر ٹریفک کنٹرولرز بغیر تنخواہ کے کام کر رہے ہیں، اور بہت سے ملازمین مالی دباؤ کے باعث دوسری ملازمتوں کی تلاش میں ہیں، جس سے آئندہ ہفتوں میں مزید پروازیں منسوخ ہونے کا امکان ہے۔

ڈفی کے مطابق شٹ ڈاؤن کے دوران فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن  نے ہنگامی طور پر فلائٹ شیڈول میں کمی کا فیصلہ کیا تاکہ دباؤ میں کام کرنے والے ایئر ٹریفک کنٹرولرز کو سہولت دی جا سکے۔

 تاہم انہوں نے بتایا کہ ادارہ اب بھی 1,000 سے 2,000 کنٹرولرز کی کمی کا سامنا کر رہا ہے جب کہ روزانہ 15 سے 20 اہلکار ریٹائر ہو رہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق منگل تک درجنوں ایئرپورٹس پر پروازوں کی تعداد میں 6 فیصد تک کمی کی جا سکتی ہے۔

Related posts

شیخ ہمدان نے دبئی سول ڈیفنس میں ادارہ جاتی قیادت کے لیے نئے سی ای او کا تقرر کیا

بنگلا دیش نے پاکستان کو شکست کے دہانے پر پہنچا دیا، جیت کیلئے 437 رنز درکار

ندا یاسر نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق دلچسپ باتیں شیئر کردیں