جے یو آئی نے 27 ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد: جمیعت علمائے اسلام (ف) نے پارلیمنٹ میں پیش کی جانے والی 27 ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

جے یو آئی کے مرکزی رہنما اور سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ حکومت پر اعتماد نہیں اور ترمیم کے متن تک رسائی نہ دینے سے شکوک میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

سینیٹر کامران مرتضیٰ نے بتایا کہ ان کی جماعت نے 27 ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ نہ دینے کا حتمی فیصلہ کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ہر چیز پر اعتراض ہے، حکومت پر اعتماد بھی نہیں،27 ویں ترمیم کے ذریعے 26ویں ترمیم کو مؤثر طور پر رول بیک کیا گیا ہے جس پر جے یو آئی کو شدید تحفظات ہیں۔

سینیٹر کامران مرتضیٰ نے مزید کہا کہ حکومت نے حزبِ اختلاف کے ارکان کو ترمیمی مسودہ پڑھنے کی اجازت تک نہیں دی جس سے شفاف قانون سازی کا عمل متاثر ہوا۔

انہوں نے کہا تحفظات کے باوجود ہم مشترکہ پارلیمانی کمیٹی میں شامل ہونا چاہتے تھے تاکہ اپنی تجاویز اور مؤقف سامنے رکھ سکیں لیکن حکومت نے ہمیں اس عمل سے دور رکھا۔

Related posts

ایران اور امریکا کے جوہری مذاکرات کا وقت طے؛ دونوں ممالک نے تصدیق کردی

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یومِ یکجہتی کشمیر منایا جارہا ہے

متحدہ عرب امارات کے صدر نے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے پیراگوئے کے صدر سے ملاقات کی