27ویں آئینی ترمیم؛ بلاول بھٹو کی وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات طے

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج شام اسلام آباد پہنچیں گے اور آئندہ چند روز تک دارالحکومت میں قیام کریں گے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات طے پا گئی ہے، جس میں 27ویں آئینی ترمیم سے متعلق حتمی مشاورت کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو اپنے دورہ اسلام آباد کے دوران صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور پارٹی کے دیگر اہم رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے۔

ان ملاقاتوں میں آئینی ترمیم پیش کرنے کی حکمتِ عملی اور پارلیمانی سطح پر آئندہ لائحہ عمل پر مشاورت کی جائے گی۔

Related posts

شیخ زید گرینڈ مسجد سنٹر نے ‘ڈھے’ فوٹوگرافی مقابلے کے لیے گذارشات وصول کیں۔

وزارت تعلیم نے جامع AI پر مبنی ادارہ جاتی تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے NOVA پروجیکٹ کا آغاز کیا۔

دبئی نے معیار زندگی اور جدت طرازی کو بڑھانے کے لیے نئے شہری منصوبوں کی منظوری دی۔