سری لنکن کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی، ون ڈے سیریز 11 نومبر سے شروع ہوگی

اسلام آباد : سری لنکن کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی، ون ڈے سیریز 11 نومبر سے راولپنڈی میں شروع ہوگی۔

بول نیوز کے مطابق سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کپتان چریتھ اسالنکا کی قیادت میں اسلام آباد پہنچی ہے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز 11 سے 15 نومبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔

ون ڈے سیریز کے بعد ٹی ٹوئنٹی ٹرائنگولر سیریز کا آغاز ہوگا، جس میں پاکستان، زمبابوے اور سری لنکا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

ٹی ٹوئنٹی ٹرائنگولر سیریز 17 سے 29 نومبر تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔

Related posts

عراق سے داخل ہونے والے 3 ڈرونز تباہ کردیے، سعودی عرب کا دعویٰ

دبئی کی سب سے آسان خدمات: 10 چیزیں جو آپ گھر پر ڈیلیور یا کر سکتے ہیں۔

چین میں 5.2 شدت کا زلزلہ؛ 2 افراد ہلاک، متعدد عمارتیں منہدم