ہانگ کانگ سکسز: پاکستان آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا

 ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد آسٹریلیا کو ایک رن سے شکست دے دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوا جس کے بعد پاکستان نے کینگروز کو ایک رن سے شکست دی۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 اوورز میں 121 رنز بنائے، جواب میں آسٹریلیا کی ٹیم 6 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 120 رنز بنا سکی۔

پلیئر آف دی میچ پاکستان کے خواجہ نافع قرار پائے جنہوں نے 14 گیندوں پر 50 رنز اسکور کیے، اس کے بعد وہ ریٹائرز ہارٹ ہوگئے۔

پاکستان کی جانب سے شاہد عزیز، عباس آفریدی اور محمد شہزاد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

دوسرا سیمی فائنل:

دوسرے سیمی فائنل میں کویت نے انگلینڈ کو37 رنز سے ہراکرفائنل کے لیےکوالیفائی کرلیا۔

کویت نے مقررہ اوورز میں 142رنزبنائے، جب کہ انگلینڈ کی ٹیم مقررہ چھ اوورز میں 105 رنز بناسکی۔

واضح رہے کہ ہانگ کانگ سکسز کپ کے فائنل میں پاکستان کا مقابلہ کویت سے ہوگا۔

Related posts

ایران کا امریکی ایف 18 لڑاکا طیارے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

متحدہ عرب امارات اور 5 بہن بھائیوں نے علاقائی ریاستوں پر ایران سے منسلک عراقی دھڑوں کے حملوں کی مذمت کی

ایران نہ مانا تو تاریخ کا سب سے بڑا حملہ ہو گا، ترجمان وائٹ ہاؤس