تیسرا ون ڈے؛ جنوبی افریقہ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

فیصل آباد: تیسرے ون ڈے میں جنوبی افریقہ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا تیسرا و فیصلہ کن میچ آج فیصل آباد میں کھیلا جارہا ہے جس میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

مہمان ٹیم کے اوپنرز نے اننگز کا آغاز اچھا فراہم کیا اور پہلی وکٹ 72 رنز پر گری لیکن بعد ازاں کوئی بلے باز ٹک نہ سکا اور یکے بعد دیگرے اپنی وکٹ گنوا کر واپس پویلین لوٹتے گئے۔

جنوبی افریقہ نے 31 اوورز کے اختتام تک 7 وکٹوں کے نقصان پر 123 رنز اسکور کرلیے ہیں۔

Related posts

اعصام الحق نے عالمی ٹائٹل اپنے نام کرلیا

رجب بٹ کی دوسری شادی سسٹرولوجی خاندان میں ہوگی؟ ماہر نجوم کی نئی پیشگوئی

فخر زمان لسٹ اے میں زیادہ سنچریاں بنانے والے کھلاڑیوں کی ٹاپ 5 فہرست میں شامل