مسلم لیگ ق کا 27ویں آئینی ترمیم کی حمایت کا اعلان

مسلم لیگ ق نے 27ویں آئینی ترمیم کی حمایت اور حکومت کے ساتھ تعاون کا اعلان کردیا ہے۔

مسلم لیگ ق کا مشاورتی اجلاس سینیئر نائب صدر چوہدری سالک حسین کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں طارق حسن، ڈاکٹر امجد، مصطفیٰ ملک، فرخ خان اور دیگر مرکزی رہنماؤں نے شرکت کی، تاہم اجلاس کا مقصد 27 ویں آئینی ترمیم پر تفصیل سے مشاورت کرنا تھا۔

چوہدری سالک حسین نے اجلاس میں پارلیمانی پارٹی کی وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات کے حوالے سے پارٹی کو اعتماد میں لیا اور بتایا کہ حکومت کے ساتھ آئینی ترمیم پر مذاکرات کامیاب رہے ہیں۔

اجلاس کے دوران مسلم لیگ ق نے 27 ویں آئینی ترمیم کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کا اعلان کیا اور پارٹی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آئینی اصلاحات میں حکومت کا ساتھ دیا جائے گا تاکہ ملک کی آئینی ساخت میں بہتری لائی جا سکے۔

اس اجلاس میں آئینی ترمیم کے مختلف پہلوؤں پر غور کیا گیا اور پارٹی رہنماؤں نے اس حوالے سے اپنی رائے دی۔

Related posts

محمد بن راشد نے عالمی بھوک سے نمٹنے کے لیے دنیا کی سب سے بڑی اوقافی کھجور کی فیکٹری کا آغاز کیا۔

سونا اور چاندی مزید سستے ہوگئے، فی تولہ قیمت کیا رہی؟

ابوظہبی ایگزیکٹو کونسل کے نئے ارکان نے متحدہ عرب امارات کے صدر کے سامنے حلف اٹھا لیا۔