وزارت قانون نے 27 ویں آئینی ترمیم کا ابتدائی مسودہ تیار کرلیا

وزارت قانون نے 27 ویں آئینی ترمیم کا ابتدائی مسودہ تیار کرلیا، حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی وزیرقانون اعظم نزیر تارڑ ، وزیرمملکت قانون بیرسٹر عقیل اور سیکرٹری قانون پر مشتمل ٹیم نے مسودہ تیار کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئینی ترمیم کے بیشتر نکات پر اتفاق رائے ہوچکا ہے، ایک، دو نکات پر سیاسی جماعتوں میں مشاورت جاری ہے۔

 حکومتی ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے پیپلزپارٹی کو 27ویں ترمیم میں این ایف سی ایوارڈ کو نہ چھیڑنے کا عندیہ دے دیا ہے، آئینی ترمیم کے مسودہ کو حتمی شکل دینے سے پہلےحکومت پیپلزپارٹی کے جواب کی منتظر ہے، پیپلزپارٹی کے گرین سگنل کے بعد 27 ویں آئینی ترمیم کے مسودہ کو حتمی شکل دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: 27 ویں آئینی ترمیم کے حق میں قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ پارلیمنٹ میں پیش کرنے سے متعلق وفاقی کابینہ اس کی منظوری دے گی، پیپلز پارٹی کی  تجاویز کو بھی حتمی مسودہ میں شامل کیا جائے گا۔

ذرائع  کے مطابق ہفتہ کو سینیٹ اجلاس رکھنا پیشگی تیاریوں کا حصہ ہے، پیپلزپارٹی سے معاملات طے ہونے کی صورت میں ہفتہ کو آئینی ترمیم سینیٹ میں پیش کرنے  کا آپشن موجود ہے۔

Related posts

عبداللہ بن زاید کی برطانیہ کے سیکرٹری خارجہ سے ملاقات، سٹریٹجک تعلقات، علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال

مسلم کونسل برقہ نیوکلیئر پاور پلانٹ کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کرتی ہے۔

ابوظہبی سول ڈیفنس نے ہنگامی تیاریوں کو بڑھانے کے لیے خواتین کے کمیونٹی ریسپانڈر فورم کا آغاز کیا۔