آج ہونے والا وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی

وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اہم اجلاس ملتوی کر دیا گیا ہے، تمام کابینہ اراکین کو اجلاس کے ملتوی ہونے کی اطلاع دے دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے آج ہونے والے اجلاس میں 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری دی جانا تھی۔  تاہم اجلاس وزیر اعظم شہباز شریف کی مصروفیات کے باعث ملتوی کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کچھ دیر بعد آذربائجان کے دورے پر روانہ ہوں گے ، جہاں وہ باکو میں آذربائجان کی وکٹری ڈے تقریبات میں شرکت کریں گے۔

دورے کے دوران وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 27 ویں آئینی ترمیم کے حق میں قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

ذرائع کا کہنا ہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم سے متعلق وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لے لیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے ایم کیو ایم پاکستان کے وفد سے ملاقات میں بلدیاتی مسودے کو 27 ویں ترمیم میں شامل کرنے کا یقین دلایا جس کے بعد متحدہ نے بھی ترمیم کی حمایت کر دی۔

دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی نے 27 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے آرٹیکل 243 میں تبدیلی کے سوا تمام نکات مسترد کر دیے ہیں۔

Related posts

دبئی کانز میں فلمی صنعت کی ترقی کی نمائش کرتا ہے کیونکہ DFGC عالمی پیداواری مرکز کی حیثیت کو نشانہ بناتا ہے۔

معروف افغان کرکٹر کے انتقال کی خبر وائرل، حقیقت کچھ اور نکلی

محمد بن راشد نے عوامی خدمات میں اے آئی کو اپنانے کو تیز کرنے کے لیے ‘یو اے ای گورنمنٹ 4.0’ کا آغاز کیا