شہر قائد میں خنک راتیں، دن گرم اور خشک رہے گا

شہر قائد میں راتیں خنک ہونا شروع ہوگئی ہیں، تاہم دن میں موسم  گرم اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ  ہوا میں نمی کا تناسب 34 فیصد ہے۔

یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات نے شدید سردی کی قیاس آرائیاں مسترد کر دیں

شہر قائد میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں اس وقت مشرقی سمت سے 4 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے، جبکہ آئندہ ہفتے تک شہر قائد میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

Related posts

دبئی کلچر دنیا بھر میں ای ای اے کی پہچان حاصل کرنے والا پہلا ثقافتی ادارہ بن گیا ہے۔

وادی ورایاہ: فجیرہ کا قدرتی ورثہ عالمی ثقافتی ورثہ کی فہرست میں شامل ہے۔

ہمدان بن محمد نے دبئی کے مستقبل کی تشکیل کے لیے 18 ارب درہم کے تاریخی منصوبوں کی منظوری دی۔