سندھ کے تعلیمی بورڈز میں تعلیمی امور جدید اور آن لائن بنانے کا فیصلہ

 کراچی: سندھ حکومت نے صوبے کے تمام تعلیمی بورڈز میں تعلیمی امور کو جدید اور آن لائن نظام میں منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق داخلوں، نتائج اور پرچوں کی چیکنگ کے لیے نیا آن لائن سسٹم متعارف کرایا جائے گا۔

اس مقصد کے لیے آن لائن انرولمنٹ اور ای مارکنگ سسٹم کی تیاری پر ایک چار رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے، جس کی سربراہی چیئرمین انٹر بورڈ کراچی کریں گے۔

کمیٹی آن لائن داخلوں، ای مارکنگ، نتائج کی ڈیجیٹل پروسیسنگ، سرٹیفکیٹس کی تصدیق اور ڈیٹا مینجمنٹ کے محفوظ نظام سے متعلق سفارشات مرتب کرے گی۔

ذرائع کے مطابق سندھ کے تمام تعلیمی بورڈز کو جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور امتحانی نظام میں شفافیت لانے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

Related posts

قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ کا منفی پروپیگنڈے پر ردعمل

15 فروری کو پاک بھارت ٹاکرے پر عاقب جاوید کا بڑا بیان سامنے آ گیا

جعلی ڈگریوں کا اثر یا سفارتی ناکامی؟ بھارتی طلبہ کا بیرون ملک تعلیم حاصل کرنا خواب بن گیا