صدرمملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف یوم شہدائےجموں پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔
صدرمملکت آصف زرداری
پاکستان جموں وکشمیرکےعوام کی جدوجہدآزادی میں ہمیشہ ساتھ رہےگا
صدرمملکت آصف علی زرداری یوم شہدائے جموں پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ 6 نومبر1947 کاسانحہ جموں برصغیر کی تاریخ کابدترین انسانی المیہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ سانحہ جموں نےبھارتی مقبوضہ کشمیرمیں خطےکی آبادیاتی ساخت کوبدل کررکھ دیا، بھارت کا غیرقانونی قبضہ اور کشمیریوں پر مظالم جاری ہیں، غیرمقامی افرادکی آبادکاری، کشمیری شناخت مٹانےکی کوششیں اسی پالیسی کاتسلسل ہیں۔
آصف زرداری کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں تقریباً 10 لاکھ بھارتی فوجی تعینات ہیں، بھارت نےمقبوضہ جموں وکشمیر کو بڑےعسکری خطےمیں تبدیل کردیا، عالمی برادری بھارت کےان جرائم پرخاموش نہ رہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عالمی برادری جموں کےقتل عام کونسل کشی کےطورپرتسلیم کرے، کشمیریوں کی ایک اورنسل ظلم، جبر، جبری بےدخلی اورمحرومی کاسامناکررہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صدرمملکت اور وزیراعظم کا یوم اِستحصال پر خصوصی پیغام
صدرمملکت نے مقبوضہ کشمیریوں کےحق خودارادیت کےلیےغیرمتزلزل حمایت کااعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان جموں وکشمیرکےعوام کی جدوجہدآزادی میں ہمیشہ ساتھ رہےگا، پاکستان کشمیری عوام کوہرممکن اخلاقی، سفارتی اور سیاسی تعاون فراہم کرتارہےگا۔
وزیراعظم شہبازشریف
یہ دن کشمیریوں کی بہادری اور جدوجہد کےلیے غیر متزلزل عزم کا مظہر ہے
وزیراعظم شہبازشریف نے شہدائےجموں پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ 6 نومبر1947 جموں و کشمیر کی تاریخ کاسیاہ دن ہے، یہ دن کشمیریوں کےذہن پر8 دہائیوں بعدبھی تازہ زخم کی طرح نقش ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہرسال کشمیری یہ دن کشمیریوں کی پہلی نسل کشی کےطورپرمناتےہیں، یہ دن کشمیریوں کی بہادری اورجدوجہدکےلیےغیرمتزلزل عزم کامظہرہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج اورشدت پسندوں نے 2 لاکھ37 ہزار کشمیریوں پرتشدد، نسل کشی کی، جموں وکشمیرکی آبادیاتی اورمذہبی اکثریت کواقلیت میں بدلنےکی کوشش کی گئی، بھارت کے غیرقانونی حربےآج تک جاری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 5 اگست 2019 کےاقدامات اسی سلسلےکی ایک کڑی ہیں، بھارت کشمیریوں پرناجائزقبضےکوقائم رکھےہوئےہے، بھارت مقبوضہ کشمیرمیں حق خودارادیت اورعالمی قوانین پامال کررہاہے، بھارتی اقدامات عالمی قوانین اور سلامتی کونسل قراردادوں کی خلاف ورزی ہیں۔
شہبازشریف نے مزید کہا کہ کشمیری بھائیوں اور بہنوں کی قربانیوں کوخراج تحسین پیش کرتےہیں، عالمی محاذپرمسئلہ کشمیر اجاگرکرتےرہیں گے، کشمیریوں کےلیے سیاسی، سفارتی اور اخلاقی تعاون جاری رکھیں گے۔
