رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا

رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا، ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں تجارتی خسارے میں 3 ارب 46 کروڑ 70 لاکھ ڈالر اضافہ ہوا۔

جولائی تا اکتوبر تجارتی خسارہ 12 ارب 58 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گیا، گزشتہ مالی سال اسی مدت میں خسارہ 9 ارب 11 کروڑ ڈالر تھا، ابتدائی چار ماہ میں برآمدات 4 فیصد سے زیادہ کم ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں: پہلی سہ ماہی کے دوران 30 صنعتی شعبوں کی برآمدات میں کمی، تجارتی خسارہ بڑھ گیا

جولائی تا اکتوبر برآمدات کا حجم 10 ارب 44 کروڑ 80 لاکھ ڈالر ریکارڈ، اسی عرصے میں درآمدات 15.13 فیصد بڑھ کر 23 ارب ڈالر سے زیادہ ہو گئیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق اکتوبر میں برآمدات 14 فیصد اضافے سے 2.84 ارب ڈالر تک رہیں، ستمبر کے مقابلے میں اکتوبر میں تجارتی خسارے میں 4.21 فیصد کمی ہوئی، جبکہ اکتوبر میں خسارہ 3.20 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

اکتوبر میں درآمدات 3.57 فیصد بڑھ کر 6 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئیں، اکتوبر 2024 کے مقابلے گزشتہ ماہ برآمدات میں 4.46 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

Related posts

متحدہ عرب امارات کے صدر، VPs نے عبداللہ بن حمد العطیہ کے انتقال پر امیر قطر سے تعزیت کی

متحدہ عرب امارات کے صدر اور نائب صدر نے یمن کے سابق صدر عبد ربہ منصور ہادی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا

متحدہ عرب امارات کے ویک اینڈ کا موسم: دبئی اور راس الخیمہ کے پہاڑوں میں ٹھنڈا درجہ حرارت کہاں تلاش کرنا ہے، جب کہ شہروں کا درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ ہے