قلات میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد جہنم واصل

سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات میں آپریشن کے دوران 4 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کو جہنم واصل دیا۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکورٹی فورسز نے بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 4 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد جہنم واصل کر دیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے بڑی مقدار میں ہتھیار اور بارودی مواد برآمد  ہوا، مارے جانے والے دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی کئی سرگرمیوں میں ملوث تھے، جبکہ علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔

سیکورٹی فورسز وفاقی ایپکس کمیٹی کے منظور کردہ عزم استحکام وژن کے تحت انسداد دہشت گردی مہم میں مصروف ہیں۔

پاکستان کی سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے غیر ملکی سپانسرڈ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

Related posts

ندا یاسر نے بچوں کو اکیلے سفر کرنے کا مشورہ کیوں دیا؟ نئی بحث چھڑ گئی

سونے اور چاندی کے بھاؤ بڑھ گئے، قیمت میں ہوا آج کتنا اضافہ؟

میرا سیٹھی نے اپنی طلاق کا ذمہ دار کس کو ٹھہرایا؟