وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے داخلے پر نئی پابندیاں عائد

واشنگٹن: وائٹ ہاؤس نے صحافیوں کے داخلے سے متعلق نئی سیکیورٹی پالیسی نافذ کر دی ہے، جس کے تحت اب پریس سیکریٹری کے دفتر میں بغیر اجازت داخلہ ممکن نہیں ہوگا۔

نئی پالیسی کے مطابق وائٹ ہاؤس کے اپر پریس روم میں جانے کے لیے صحافیوں کو پیشگی اپائنٹمنٹ لینا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات حساس معلومات کے تحفظ اور سیکیورٹی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے کیے گئے ہیں۔

اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ نئی داخلہ پالیسی فوراً نافذ العمل ہوگی اور تمام میڈیا نمائندوں کو اس حوالے سے باضابطہ آگاہ کر دیا گیا ہے۔

Related posts

متحدہ عرب امارات کے صدر عالمی رہنماؤں اور عالمی حکومتوں کے سربراہی اجلاس میں وفد کے سربراہان سے ملاقات کرتے ہیں

فروری کا مہینہ ہانیہ عامر کیلئے خاص کیوں؟

مادھوری کے گانے پر امر خان کو بولڈ لباس میں رقص کرنا مہنگا پڑ گیا