افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف

افغانستان کو  امن کی ضمانت  دینا ہوگی ۔ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ  ٹی ٹی پی ہویا بی ایل اے پاکستان میں دہشت گردی برداشت نہیں کریں گے۔

وزیر دفاع نے  کہاکہ افغانستان کی سرزمین سےدراندازی مکمل بند ہونی چاہیے، ان کا کہناتھاکہ کابل کی طالبان رجیم دہشت گردوں کی پشت پناہی بند کردے

خواجہ آصف نے کہاکہ  پاک افغان مذاکرات کاتیسرا دور6نومبرکوہوگا۔مذاکرات میں جنگ بندی کاایک فریم ورک طے کیاگیا۔

انہوں نے کہاکہ مانیٹرنگ اورویری فکیشن کانظام وضع کیاجائےگا، ہمیں اپنےدوستوں کاساتھ بہت عزیزہے۔ ان کا کہنا تھا کہ  سرحد پار دہشت گردی کےخاتمےکی حتمی شکل جلدنکل آئے گی۔

وزیر دفاع نے کہاکہ دہشت گردی پرپاکستان اپنےموقف سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ  ثالث ہمارے مفادات کی مکمل دیکھ بھال کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ دہشت گردی روکےبغیردوہمسایوں کےتعلقات میں بہتری کی گنجائش نہیں۔ وزیر دفاع کا کہناتھاکہ افغان سرزمین خونریزی کیلئےاستعمال نہیں ہونی چاہیے۔

Related posts

آخری وسل کے بعد کی کہانی

سنیتا مارشل نے متنازع پوڈ کاسٹ سے متعلق خاموشی توڑ دی

ایمان فاطمہ سے صلح کی خبروں پر رجب بٹ کا بڑا بیان سامنے آگیا