جہلم: دینہ کے نواحی علاقے موہال میں بااثر زمیندار نے ساتھی کے ساتھ مل کر گائے پر کلہاڑی کے وار کیے اور اس کی ٹانگ کاٹ دی۔
پولیس کے مطابق گائے زخمی حالت میں کھیتوں سے ملی، ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ گائے کھیتوں میں داخل ہوئی تھی جس پر زمیندار نے یہ ظلم کیا۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے، جبکہ تھانہ دینہ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں۔
