ویانا : عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) کے سربراہ رافیل گراسی نے کہا ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام میں ہتھیاروں کی تیاری کے شواہد نہیں ملے ہیں۔
رافیل گراسی نے کہا کہ ایران کی جانب سے جوہری ہتھیار تیار کرنے کے حوالے سے کوئی معلومات یا شواہد موجود نہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ایجنسی نے ایران کے جوہری پلانٹ کا تفصیلی معائنہ کیا تاہم اس دوران کسی نئی پیشرفت کے آثار نہیں ملے۔
رافیل گراسی کے مطابق جس جوہری پلانٹ پر بمباری کی گئی تھی وہاں بھی کوئی سرگرمی نظر نہیں آئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے ایجنسی کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے پر کاربند رہے گا۔
