پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی ولی عہد کے ترقی کے ویژن کا خیرمقدم کرتے ہیں، سعودی عرب کے ترقی کے ویژن نے متاثر کیا، ہم نےغلطیوں کو ٹھیک کرتے ہوئے ایف بی آر کو ڈیجیٹلائز کردیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں ترقی کے لیے انقلابی اقدامات کررہے ہیں، کرپشن کے خلاف طاقت سے کارروائیاں کررہے ہیں، ایف بی آر ٹیکس کلیکشن میں اہم کردار ادا کرتا ہے اس کو ڈیجیٹلائز کردیا۔

شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان میں نوجوانوں کو ہنر سکھانے کے لیے مختلف اقدامات کررہے ہیں، پاکستان بدقسمتی سے ان 10 ممالک میں شامل ہے جو موسمیاتی تبدیلی سے متاثر ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ پاکستان سیلاب، طوفانوں اور کلاؤڈ برسٹس کا سامنا کررہا ہے، سیلاب سے پورا ملک متاثر، ہزاروں گھر تباہ ہوئے، معیشت کو بڑا نقصان ہوا، سیلاب کی تباہ کن صورتحال ہمارے لیے پریشان کن تھی، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے صرف قرضوں پر انحصار نہیں کیا جاسکتا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کے لیے انتھک محنت کررہا ہے، اللہ کی مدد اور محنت سے پاکستان کو کامیاب بنائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اے آئی اور ٹیکنالوجی کی طرف تیزی سے بڑھ رہا ہے، اے آئی ٹیکنالوجی سے زراعت کے شعبے میں اصلاحات لاسکتے ہیں، پاکستان کے نوجوانوں کو اےآئی ٹیکنالوجی کی تربیت دے رہے ہیں۔

Related posts

متحدہ عرب امارات کے صدر نے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے پیراگوئے کے صدر سے ملاقات کی

متحدہ عرب امارات کے صدر نے نوجوان رہنماؤں کے لئے عرب اجلاس سے وفد کا خیرمقدم کیا

محمد بن راشد نے جی سی سی سکریٹری جنرل – متحدہ عرب امارات سے ملاقات کی