پاک افغان طالبان مذاکرات ناکام، دہشتگردی کا جڑ سے خاتمہ کریں گے، وفاقی وزیر اطلاعات

 وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان جاری مذاکرات کی ناکامی کا اعلان کرتے ہوئے دوست ممالک کا شکریہ ادا کیا ہے۔

انہوں نے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں کہا کہ افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں، حکومت پاکستان دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔

وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت دہشت گردی کے خلاف ہر ممکن اقدام کرتی رہے گی، دہشت گردوں، ان کے ٹھکانوں اور سہولت کاروں کو نیست و نابود کیا جائے گا۔

عطا تارڑ نے بتایا کہ پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان استنبول میں ہونے والے مذاکرات کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے افغان طالبان حکومت سے سرحد پار دہشت گردی، کالعدم ٹی ٹی پی اور بی ایل ایف کی کارروائیوں پر بارہا احتجاج کیا۔ تاہم افغان طالبان نے الزام تراشی، ٹال مٹول اور حیلے بہانوں کا سہارا لیا۔

وزیراطلاعات نے کہا کہ طالبان حکومت افغان عوام کی نمائندہ نہیں اور اپنی بقا کے لیے جنگی معیشت پر انحصار کرتی ہے۔ پاکستان مخالف دہشت گردی کی مسلسل حمایت سے پاکستان کی کوششیں بےسود رہیں۔

عطا تارڑ نے قطر، ترکیہ اور دیگر دوست ممالک کی مخلصانہ سفارتی کوششوں پر شکریہ بھی ادا

کیا۔

Related posts

وفاقی بجٹ 2026-27 کی تیاری آخری مرحلے میں، 10 جون کو پارلیمنٹ میں پیش کیے جانے کا امکان

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کی موجاں، پی ایچ ایف نے کروڑوں روپے کے انعامات اور الاؤنسز ادا کر دیے

حمدان بن محمد نے نیشنل ڈیفنس کالج کی گریجویشن تقریب میں شرکت کی۔