بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان

کراچی: بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل ہوچکی ہے، جس کے بعد  کراچی میں تیز خشک ہواؤں کے چلنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب میں ڈپریشن تشکیل پا گیا ہے، تاہم پاکستان کی ساحلی پٹی کے لیے فی الحال کسی خطرے کی پیشگوئی نہیں کی گئی۔

شہرِ قائد میں آج شمال مشرقی سمت سے تیز خشک ہوائیں چلنے کا امکان ہے جن کی رفتار 25 سے 35 کلومیٹر فی گھنٹہ جبکہ جھکڑوں کی رفتار 40 سے 45 کلومیٹر فی گھنٹہ تک رہنے کا امکان ہے۔

خشک ہواؤں کے باعث فضا میں نمی کا تناسب 42 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 25 جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ آئندہ ہفتے تک شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔

Related posts

بغیر میسی کے انٹر میلان کی ٹیم کو مونٹیری کے ہاتھوں شکست کا سامنا

پیٹرول اور ڈیزل کی اصل قیمت اور عوام سے وصول رقم میں بڑا فرق سامنے آ گیا

فٹبال کی تین بڑی تنظیموں کا فیفا سربراہ سے استعفے کا مطالبہ