وزیر اعلیٰ پنجاب کے سیکیورٹی اسٹاف کی بڑے پیمانے پر اسکریننگ شروع

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی سیکیورٹی ٹیم اور دیگر عملے کی اسکریننگ کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق جاتی عمرہ سے وزیر اعلیٰ آفس تک تعینات تمام اہلکاروں کی اسکریننگ کی جا رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسکریننگ میں سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ ساتھ دیگر اسٹاف ممبران بھی شامل ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق عملے کی اسکریننگ کسی مذہبی جماعت سے تعلق کی بنیاد پر کی جا رہی ہے تاکہ ممکنہ خطرات کا سدباب کیا جا سکے۔

ذرائع کے مطابق جن اہلکاروں یا اسٹاف کا کسی مذہبی جماعت سے تعلق ثابت ہوا، انہیں جاتی عمرہ اور وزیر اعلیٰ آفس کی ڈیوٹی سے ہٹا دیا جائے گا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ عمل حالیہ مذہبی جماعت کے خلاف آپریشن کے بعد احتیاطی اقدامات کے طور پر کیا جا رہا

ہے۔

Related posts

دبئی نے ‘ہماری لچکدار سمر’ کے 2026 ایڈیشن کے ساتھ مزید لچکدار سرکاری کام کے ماحول کو آگے بڑھایا۔

ایران ہمارے ساتھ اچھی ڈیل چاہتا ہے تو ہم بھی تیار ہیں، مارکو روبیو

چائلڈ سیفٹی آرگنائزیشن نے شارجہ میں والدین اور بچوں کے تحفظ کے اقدام کا آغاز کیا۔