امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم

واشنگٹن: امریکہ اور کینیڈا کے درمیان جاری تمام تجارتی مذاکرات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فوری طور پر ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے ایک کینیڈین اشتہار کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے الزام لگایا کہ یہ امریکی عدالتوں اور آئندہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر اثرانداز ہونے کی کوشش ہے۔ امریکی سپریم کورٹ آئندہ ماہ ٹرمپ ٹیرف کی قانونی حیثیت پر فیصلہ سنائے گی۔

کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی نے کہا ہے کہ امریکہ جب مذاکرات کے لیے آمادہ ہوگا تو ہم دوبارہ بات چیت شروع کریں گے۔

امریکی میڈیا کے مطابق اشتہار میں 1987 کی صدر ریگن کی تقریر کے منتخب حصے استعمال کیے گئے، جنہیں ریگن فاؤنڈیشن نے بغیر اجازت ترمیم شدہ قرار دیا ہے۔

اشتہاری مہم کینیڈین صوبے اونٹاریو کے وزیراعلیٰ کی جانب سے تیار کی گئی، جس پر 75 ملین کینیڈین ڈالر لاگت آئی اور اسے امریکی مرکزی ٹی وی چینلز پر نشر کیا گیا۔

اس سے قبل کینیڈا کے ڈیجیٹل ٹیکس کے معاملے پر بھی صدر ٹرمپ نے مذاکرات معطل کردیے تھے۔

Related posts

اعصام الحق نے عالمی ٹائٹل اپنے نام کرلیا

رجب بٹ کی دوسری شادی سسٹرولوجی خاندان میں ہوگی؟ ماہر نجوم کی نئی پیشگوئی

فخر زمان لسٹ اے میں زیادہ سنچریاں بنانے والے کھلاڑیوں کی ٹاپ 5 فہرست میں شامل