محکمہ موسمیات کا جنوب مشرقی بحیرہ عرب پر موجود دباؤ کے متعلق دوسرا الرٹ جاری

کراچی: محکمہ موسمیات نےجنوب مشرقی بحیرہ عرب پر موجود دباؤ کے متعلق دوسرا الرٹ جاری کردیا ہے۔

جنوب مشرقی بحیرہ عرب پر موجود دباؤ نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سست روی سے اپنی سمت شمال، شمال مشرقی کی جانب منتقل کی، تاہم یہ دباؤ کراچی کے جنوب مشرق میں  تقریباً 1690 کلومیٹر کی دوری پر موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا رواں سال ’انتہائی سرد‘ موسم ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے حقیقت بتادی

یہ سسٹم لکش دیپ (انڈیا) کے مغرب، جنوب مغرب میں 570 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے،  جبکہ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران دباؤ کا بدستورشمال مشرق کی طرف بڑھنے کا امکان ہے۔

جنوب مشرقی بحیرہ عرب پر موجود اس دباؤ سے فی الحال پاکستان کے کسی ساحلی علاقے کو کوئی خطرہ نہیں ہے،جبکہ  محکمہ موسمیات سائیکلون وارننگ سینٹر کراچی سسٹم کی مسلسل نگرانی کر رہا ہے۔

Related posts

محمد علی ملک اسٹیٹ بینک کے نئے ڈپٹی گورنر مقرر، پانچ سالہ مدت کا نوٹیفکیشن جاری

بغیر میسی کے انٹر میلان کی ٹیم کو مونٹیری کے ہاتھوں شکست کا سامنا

پیٹرول اور ڈیزل کی اصل قیمت اور عوام سے وصول رقم میں بڑا فرق سامنے آ گیا