شہر قائد میں موسم تبدیل، دن میں گرمی، صبح و رات میں خنکی بڑھنے لگی

شہر قائد موسم تبدیل ہوتے ہی دن میں گرمی، تاہم صبح و رات  کے اوقات میں خنکی بڑھنے لگی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں دن کے وقت چلچلاتی دھوپ کے ساتھ موسم گرم و خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ سمندری ہوائیں بند ہیں، اور مشرق سے خشک ہوائیں چل رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کیا رواں سال ’انتہائی سرد‘ موسم ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے حقیقت بتادی

شہر قائد میں آج کم سے کم درجہ حرارت 24.5 ڈگری سینٹی گریڈ کیا گیا، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 31 فیصد ہے۔

کراچی میں موجودہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے تک شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

Related posts

ایران اور امریکا کے جوہری مذاکرات کا وقت طے؛ دونوں ممالک نے تصدیق کردی

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یومِ یکجہتی کشمیر منایا جارہا ہے

متحدہ عرب امارات کے صدر نے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے پیراگوئے کے صدر سے ملاقات کی