ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ

جوا ایپ تشہیر کیس میں معروف یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کی عبوری ضمانت میں 6 نومبر تک توسیع کر دی گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق غیر قانونی آن لائن جوئے کی ایپ کی تشہیر سے متعلق مقدمے میں عروب جتوئی اپنی عبوری ضمانت کی مدت ختم ہونے پر عدالت میں پیش ہوئیں۔

 سماعت کے دوران عدالت نے عروب جتوئی کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو ہدایت دی کہ وہ آئندہ سماعت پر کیس سے متعلق جامع رپورٹ پیش کریں۔

یاد رہے کہ ڈکی بھائی اور ان کی اہلیہ عروب جتوئی سمیت متعدد یوٹیوبرز پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک غیر قانونی جوئے کی ایپ کی تشہیر کی، جس کے باعث متعدد شہریوں کو مالی نقصان اٹھانا پڑا۔

Related posts

محمد علی ملک اسٹیٹ بینک کے نئے ڈپٹی گورنر مقرر، پانچ سالہ مدت کا نوٹیفکیشن جاری

بغیر میسی کے انٹر میلان کی ٹیم کو مونٹیری کے ہاتھوں شکست کا سامنا

پیٹرول اور ڈیزل کی اصل قیمت اور عوام سے وصول رقم میں بڑا فرق سامنے آ گیا