حکومت کا صنعتی اور زرعی شعبوں کیلئے بجلی ٹیرف میں ریلیف پیکیج تیار کرنے کا فیصلہ

حکومت نے صنعتی اور زرعی شعبوں کے لیے بجلی ٹیرف میں ریلیف پیکیج تیار کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے مطابق قیمتوں میں دس روپے سے زائد فی یونٹ تک کمی کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق تین سالہ ریلیف پیکیج کے تحت اضافی بجلی کے استعمال پر رعایتی نرخ مقرر کیے جائیں گے، جبکہ پیکیج یکم نومبر 2025 سے شروع ہو کر 31 اکتوبر 2028 تک نافذ العمل رہے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے پیکیج کا اعلان کل متوقع ہے، حکومت کا مقصد پیداواری لاگت میں کمی اور برآمدات میں اضافہ لانا ہے، جبکہ معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے بجلی نرخوں میں کمی کو کلیدی قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی، نوٹیفکیشن جاری

ذرائع کے مطابق ریلیف پیکیج سے صنعتی شعبے کی مسابقتی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔

Related posts

یونان کے قریب کشتی تصادم، پندرہ تارکین وطن ہلاک، 50 سے زائد زخمی

اسلام آباد میں پہلی انڈسٹریل ایکسپو 2026 کا کامیاب اختتام

بلوچستان دہشت گرد حملے عالمی امن کے لیے خطرہ، اقوامِ متحدہ کا دوٹوک اعلان