مولانا محمد خان شیرانی نے 92 برس کی عمر میں دوسری شادی کرلی

اسلامی نظریاتی کونسل کے سابق چیئرمین مولانا محمد خان شیرانی نے 92 سال کی عمر میں دوسری شادی کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مولانا محمد خان شیرانی کا نکاح گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی خاتون سے اسلام آباد میں ایک سادہ اور باوقار تقریب میں انجام پایا۔

 تقریب میں علمائے کرام اور معزز شخصیات نے شرکت کی اور مولانا محمد خان شیرانی کو نئی زندگی کی شروعات پر مبارکباد پیش کی۔

سابق چیئرمین مولانا محمد خان شیرانی نے نکاح کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کی دوسری شادی ہے کیونکہ ان کی پہلی اہلیہ کچھ عرصہ قبل وفات پا چکی ہیں۔

یاد رہے کہ مولانا شیرانی سابقہ جے یو آئی (ف) کے رہنما تھے، جنہوں نے بعد ازاں جے یو آئی شیرانی کے نام سے الگ دھڑا بنایا اور پی ٹی آئی سے اتحاد کیا تھا۔

Related posts

لطیفہ بنٹ محمد مستقبل کے فٹ مہر کے ساتھ تین سرکاری منصوبوں کا اعزاز دیتا ہے

متحدہ عرب امارات اور ایکواڈور کے صدور دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کرتے ہیں

متحدہ عرب امارات کے صدر نے عراق کے کردستان خطے کے وزیر اعظم سے ملاقات کی