مسلم لیگ (ن) نے آزاد کشمیر حکومت سے علیحدگی کا اعلان کر دیا ۔ صدر مسلم لیگ آزاد کشمیر شاہ غلام قادر نے کہاہے کہ اگر پیپلز پارٹی تحریک عدم اعتماد لاتی ہے تو یہ ان کا جمہوری حق ہے۔
انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کسی نئی حکومت کا حصہ نہیں بنے گی،سلم لیگ ن اب اپوزیشن میں بیٹھے گی۔
شاہ غلام قادر جو بھی جماعتی پالیسی سے انحراف کرے گا، پارٹی کارروائی کا سامنا کرے گا۔ ان کا کہناتھاکہ نئی حکومت صرف شفاف عام انتخابات سے ہی ممکن ہے۔
انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر مہاجرین اور بیرون ملک کشمیریوں کی فلاح کے لیے سرگرم ہے۔ شاہ غلام قادر کا کہناتھاکہ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر ایک منظم اور مقبول جماعت کے طور پر ابھری ہے۔
صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر نے کہاکہ ہم آئینی و سیاسی بحران کے حل میں مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے۔ ان کاکہناتھاکہ آزاد کشمیر میں مضبوط حکومت صرف عام انتخابات سے قائم ہو سکتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت میں بھرپور انتخابی مہم چلائیں گے۔
