کولمبو: آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان جاری میچ شدید بارش کے باعث روک دیا گیا۔
پاکستانی کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا تاکہ حریف ٹیم کو کم اسکور تک محدود رکھا جا سکے.
تاہم کولمبو میں موسلا دھار بارش کے باعث کھیل عارضی طور پر معطل کردیا گیا ہے, میچ دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ موسم بہتر ہونے پر کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اس میچ میں پاکستان کی ٹیم کے لیے سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدیں کافی کم ہیں، کیونکہ ان کے پاس صرف 2 پوائنٹس ہیں۔ دوسری جانب جنوبی افریقہ کی ٹیم 8 پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل میں اپنی جگہ پکی کر چکی ہے۔
پاکستان ٹیم کا ایونٹ میں اب تک کا سفر کافی چیلنجنگ رہا ہے۔ پانچ میچز کھیلنے کے بعد ٹیم کے پاس صرف 2 پوائنٹس ہیں، جن میں سے ایک پوائنٹ بارش کی وجہ سے ملے گا، کیونکہ ایک میچ بارش کے باعث منسوخ ہو گیا تھا۔ پاکستان نے ابھی تک کوئی بھی میچ نہیں جیتا، جو کہ ان کی مہم کے لیے ایک بڑا چیلنج بن گیا ہے۔
پاکستانی ٹیم نے اس میچ سے ایک دن قبل پریماداسا سٹیڈیم میں بارش کی وجہ سے ٹریننگ نہیں کی۔ تاہم، کھلاڑیوں نے انڈور پریکٹس کی، جس میں نیٹس پر بیٹنگ اور بولنگ کی مشقیں کی گئیں۔
اس کے علاوہ، کھلاڑیوں نے جم میں پریکٹس کی اور کوچز نے پاور ہٹنگ اور سکلز ڈیولپمنٹ کے حوالے سے اہم ٹپس دیں۔
